سوشل میڈیا نیٹ ورک ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے ٹوئٹ ڈیک کے استعمال کو مشروط کردیا ہے۔
منگل کو ٹوئٹر پر کمپنی کی جانب سے جاری کردہ پیغام میں بتایا گیا کہ اب وہ ہی صارف ٹوئٹ ڈیک استعمال کرسکے گا جس کا اپنا اکاؤنٹ ویریفائیڈ ہوگا، یعنی وہ صارفین جو ٹوئٹر کی فیس ادا نہیں کرتے وہ ٹوئٹ ڈیک تک بھی رسائی حاصل نہیں کرسکیں گے۔
ٹوئٹ میں بتایا گیا کہ ٹوئٹ ڈیک کا نیا ورژن متعارف کرایا جاچکا ہے جس میں کچھ تبدیلیاں بھی کی گئی ہیں جب کہ صارفین کے لیے ٹوئٹ ڈیک تک رسائی کے لیے 30 دن میں ویریفائیڈ ہونے کا کہا گیا ہے۔
We have just launched a new, improved version of TweetDeck. All users can continue to access their saved searches & workflows via https://t.co/2WwL3hNVR2 by selecting “Try the new TweetDeck” in the bottom left menu.
Some notes on getting started and the future of the product…
— Support (@Support) July 3, 2023
نئے اور بہتر ورژن تک رسائی حاصل کرنے کے لیے صارفین کو (https://tweetdeck.twitter.com) یو آر ایل استعمال کرنا ہوگا اور نیچے بائیں جانب دیے گئے مینو میں سے ’ نئے ٹوئٹ ڈیک کو آزمائیں ‘ کا آپشن منتخب کرنا ہوگا۔
اس کے بعد پرانے ورژن میں محفوظ کیے گئے سرچز ، فہرستیں اور کالمز وغیرہ نئے ورژن میں باآسانی کسی پریشانی کے بغیر منتقل ہوجائیں گے۔
ٹوئٹ ڈیک پہلے مفت تھا لیکن اب اس کے لیے بھی فیس ادا کرنی پڑے گی، خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق ٹوئٹ ڈیک کے لیے چارچز ٹوئٹر کے لیے ریونیو بڑھانے کا باعث بن سکتے ہیں۔
اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر کو خریدنے کے بعد سے اشتہارات سے ریوینیو بڑھانے اور آمدنی برقرار رکھنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔
اس سے کچھ روز قبل ایلون مسک نے کہا تھا کہ ٹوئٹر کے تصدیق شدہ اور غیرتصدیق شدہ صارفین روزانہ محدود تعداد میں پوسٹس پڑھ سکیں گے، یعنی پہلے ٹوئٹر صارفین جتنی چاہے ٹوئٹ پڑھ سکتے تھے لیکن اب ایسا نہیں ہے۔
ایلون مسک کے مطابق تصدیق شدہ اکاؤنٹس یومیہ چھ ہزار پوسٹس پڑھ سکیں گے جب کہ غیر تصدیق شدہ اکاؤنٹس روزانہ صرف 600 پوسٹس پڑھ سکتے ہیں۔
To address extreme levels of data scraping & system manipulation, we’ve applied the following temporary limits:
– Verified accounts are limited to reading 6000 posts/day
– Unverified accounts to 600 posts/day
– New unverified accounts to 300/day— Elon Musk (@elonmusk) July 1, 2023
اس کے علاوہ نئے ان ویریفائڈ اکاؤنٹس کے لیے یہ روزانہ حد 300 پوسٹس تک ہے۔
ٹوئٹر صارفین تصدیق شدہ اکاؤنٹس کے کتنے پیسے ادا کرتے ہیں؟
ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بلیو ٹک حاصل کرنے کے لیے آٹھ ڈالر ماہانہ جب کہ آرگنائزیشنز کو ایک ہزار ڈالر ماہانہ ادا کرنے ہوتے ہیں۔
واضح رہے کہ زیادہ تر ٹوئٹ ڈیک کا استعمال نیوز آرگنائزیشنز اور کاروباری اداروں میں مواد کی جانچ کے لیے ہوتا ہے۔









