بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ملک کے ڈیفالٹ کا خطرہ تو ٹل گیا، سوال یہ ہے چند ماہ بعد کیا ہو گا: شاہ محمود قریشی

ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کے ڈیفالٹ کا خطرہ تو ٹل گیا، سوال یہ ہے چند ماہ بعد کیا ہو گا۔

نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے  کہ سویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی کے واقعے سے پورے عالم اسلام میں اضطراب کی کیفیت ہے، مسلمانوں کی دل آزاری کا کوئی جواز نہیں۔ اسلامو فوبیا کا ٹرینڈ بڑھتا ہوا رجحان ہے۔ جب تحریک انصاف کی حکومت تھی اس مسئلے کی ہم نے نشاندہی کی تھی۔ معاملہ اقوام متحدہ تک گیا، اس وقت پاکستان نے کلیدی کردار ادا کیا۔ ایسا اظہار رائے جو کسی کی دل آزاری کرے اور کسی کی جان خطرے سے دوچار کرے، قابل قبول نہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدے سے ڈیفالٹ کا خطرہ تو ٹل گیا، سوال یہ ہے چند ماہ بعد کیا ہو گا۔ یہ کوئی حل نہیں، ہمیں اس کا مستقل حل تلاش کرنا ہو گا۔ ماضی میں بھی ہم نے کئی معاہدے کئے جن کو پایہ تکمیل تک نہ پہنچا سکے۔ یہ ایک اور ایسا شاخسانہ ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کے پلیٹ فارم پر ہم قانونی اور پرامن طور پر آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔