اسلام آباد(ممتازنیوز) حکومت نے چیف جسٹس پاکستان اور سپریم کورٹ کے ججز کی تنخواہوں میں کمی کردی ،قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے تنخواہوں میں کمی کے آرڈیننس پر دستخط کردیئے۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس اور سپریم کورٹ کے ججز کی تنخواہوں میں کمی کا آرڈیننس جاری کردیاگیا،چیف جسٹس کی تنخواہ 15لاکھ 27ہزار سے کم کرکے 12لاکھ 29ہزار کر دی گئی ،سپریم کورٹ کے ججز کی تنخواہ 11لاکھ 61ہزار کردی گئی ۔

سیلری آف ججز آف سپریم کورٹ آرڈر 2022واپس لے لیاگیا،قائم مقام صدر مملکت صادق سنجرانی نے آرڈیننس پر دستخط کر دیئے ۔









