ریاض (امیر محمد خان)سعودی وزارت توانائی نے تیل کی یومیہ پیداوار میں 10 لاکھ بیرل کی رضاکارانہ کمی میں مزید ایک ماہ کی توسیع کا اعلان کیا ہے۔ اگست کے آخر تک پیداوار میں کمی جاری رہے گی۔ وزارت توانائی کے عہدیدار نے بیان میں کہا کہ’ سعودی عرب تیل کی پیداوار میں یومیہ دس لاکھ بیرل کی رضاکارانہ کمی کا سلسلہ مزید ایک ماہ (اگست) تک جاری رکھے گا۔ بیان میں کہا گیا کہ اضافی کمی میں مزید توسیع بھی ہوسکتی ہے،فیصلے کے مطابق سعودی عرب اگست 2023 کے دوران یومیہ 90 لاکھ بیرل تیل نکالے گا۔
وزارت توانائی کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ ’پیداوار میں نئی کمی کے ساتھ اپریل 2023 کے دوران رضاکارانہ کمی برقرار رکھی جائے گی۔ اپریل والی رضاکارانہ کمی کا سلسلہ دسمبر 2024 کے آخر تک کے لیے تھا۔
وزارت توانائی کے عہدیدار کا کہنا تھا کہ ’مزید رضاکارانہ کمی کا فائدہ اوپیک پلس کی ان احتیاطی تدابیر کو پہنچے گا جو تیل مارکیٹ میں توازن اور استحکام کےلیے کی جارہی ہیں
تیل کی پیداوار میں یومیہ دس لاکھ بیرل کٹوتی اگست تک جاری رہے گی: سعودی عرب








