بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شاہ رخ خان شدید زخمی، سرجری کروانی پڑ گئی

بھارتی معروف و ہردلعزیز اداکار شاہ رخ خان کے شوٹنگ کے دوران زخمی ہونے کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔

فلم بینوں کے دلوں پر حکومت کرنے والے  اداکاری کے بادشاہ شاہ رخ خان کے حوالے سے یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اداکار لاس اینجلس میں کسی پراجیکٹ کی شوٹ کی غرض سے گئے ہوئے تھے جہاں دورانِ شوٹ ان کے ساتھ ایک حادثہ رونما ہوا اور وہ زخمی ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق کنگ خان کی ناک پر چوٹ آئی اور خون بہنے لگا جس پر ان کی ٹیم ان کو فوری طور ہر اسپتال لے گئی جہاں ڈاکٹر نے اداکار کی ناک کی معمولی سرجری کا مشورہ دیا۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ شاہ رخ خان کی ناک میں زخم کے حوالے سے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اس میں پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے اور بس ایک چھوٹی سی سرجری سے زخم ٹھیک ہوجائیگا۔

بتایا جا رہا ہے کہ شاہ رخ خان لاس اینجلس سے واپس بھارت اپنے گھر آگئے ہیں، تاہم اداکار نےاس حادثے کے حوالے سے تاحال کوئی تصدیق نہیں کی ہے۔