facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

گلگت بلتستان:وزیراعلیٰ کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع ، وزیراعظم نے حافظ حفیظ کو اہم سیاسی مشاورت کے لئے اسلام آباد طلب کرلیا

گلگت بلتستان(ممتازنیوز)وزیر اعظم شہباز شریف نے سابق وزیراعلیٰ و صدر مسلم لیگ ن گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن کو اہم معاملات میں مشاورت کیلئے اسلام آباد طلب کرلیا۔ سابق وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ اسلام آباد روانگی کیلئے ائیرپورٹ پہنچ گئے۔وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف سے ملاقات آج تین بجے متوقع ہے۔

واضح رہے کہ اپوزیشن اراکین نے اسمبلی تحلیل کا ممکنہ پلان ناکام بنانے کیلئےوزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشیدکیخلاف تحریک جمع کروائی ہے۔ تحریک عدم اعتماد اپوزیشن کے 9 اراکین نے جمع کرائی۔دوسری جانب وزیراعلیٰ خالد خورشید کی اسمبلی تحلیل کرنے کیلئے مشاورت جاری ہے۔