کوئٹہ (ممتازنیوز) مون سون بارشوں کے پیشِ نظر پی ڈی ایم اے بلوچستان نے متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کردیا۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ بھی بھیج دیا کہ 5 سے 8 جولائی تک ضلع بارکھان، لورلائی، سبی، نصیر آباد، قلات، ژوب، لسبیلہ، آواران اور موسی خیل میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کی پیشگوئی ہے اسکے علاوہ تیز ہواؤں کے باعث بجلی کی کھمبے، اور سولر پلیٹس اور دیگر معمولات زندگی بھی متاثر ہوسکتی ہیں۔اور عوام ان متوقع تیز بارشوں اور تیز ہواؤں کے دوران محفوظ مقام پر رہے۔اور غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کریں۔
مون سون بارشیں ، پی ڈی ایم اے بلوچستان نے الرٹ جاری کردیا







