بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

خیبرپختونخوا: پی ٹی آئی کا صوبائی سیکرٹریٹ غیر فعال کر دیا گیا

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)خیبرپختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو بڑا جھٹکا لگا ہے، صوبائی سیکرٹریٹ غیرفعال کر دیا گیا۔
صوبائی سیکرٹریٹ سے پی ٹی آئی کا پرچم اتار دیا گیا ہے۔ سیکرٹریٹ کی بندش سے پی ٹی آئی کی پارٹی سرگرمیاں معطل ہو گئی ہیں۔
صوبائی سیکرٹریٹ کو9مئی کے واقِعات کے تناظرمیں بند کیا گیا۔
سیکرٹریٹ کو کسی قسم کی سیاسی سرگرمی کیلئے استعمال نہیں کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن صوبائی اسمبلی ارباب جہانداد نے صوبائی سیکریٹریٹ کو بند کروا کر پی ٹی آئی کی سیاسی سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی۔
سابق رکن اسمبلی نے پشاور موٹروے ٹول پلازہ کے قریب قائم پی ٹی آئی کے صوبائی سیکرٹریٹ کو بند کروانے کے احکامات جاری کیے اور اپس پر لگا پارٹی پرچم بھی اتروادیا۔
ارباب جہانداد نے احکامات جاری کیے کہ صوبائی سیکرٹریٹ پی ٹی آئی کے مزید سرگرمیوں کےلئے استعمال نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی اُس پر تحریک انصاف کا جھنڈا لہرایا جائے گا۔