بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نیب ترمیمی آرڈیننس کی مزید تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد: نیب ترمیمی آرڈیننس کی مزید تفصیلات سامنے آگئیں، جس کے تحت کسی کو کوئی فائدہ پہنچانے کے بدلے تحائف لینا دینا جرم قرار دے دیا گیا ۔
آرڈیننس کے تحت چیئرمین نیب کو مقدمے میں سے کسی شخص کو وعدہ معاف گواہ بنانے کا اختیار بھی دے دیا گیا، وعدہ معاف گواہ اپنی گواہی مجسٹریٹ کے روبرو ریکارڈ کروائے گا۔
گواہ نے اگر کوئی بات چھپانے کی کوشش کی تو اس کی معافی منسوخ ہوجائے گی، معافی منسوخی ہونے کی صورت میں وعدہ معاف گواہ کی گواہی اس کے خلاف بھی استعمال ہو سکے گی۔
آرڈیننس کے مطابق کیس جھوٹا اور بدنیتی پر بنایا جانا ثابت ہونے پر مقدمہ بنانے والے کو 3 سال تک قید کی سزا ہو سکے گی، چیئرمین نیب مقدمے کی پیروی کے لیے کسی بھی وکیل کی خدمات حاصل کر سکے گا۔
آرڈیننس کے مطابق نیب ملزم کو 14 کے بجایے 30 دن تک حراست میں رکھ سکے گا ، آرڈیننس ترمیمی نیب آرڈیننس 2023 کہلائے گا، نیب ترمیمی آرڈیننس 2023 فوری طور پر نافذ العمل ہوگیا۔
واضح رہے کہ قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے نیب ترامیم سے متعلق نیا صدارتی آرڈیننس جاری کیا، جس کے مطابق چیئرمین نیب تفتیش میں عدم تعاون پر ملزمان کے وارنٹ جاری کرسکیں گے، نیب کو تحقیقات کے دوران ملزم کو گرفتار کرنے کا اختیار بھی حاصل ہوگا۔