اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے کہا ہے کہ مدت پوری ہونے پر حکومت چھوڑ دیں گے ، اور جانے سے پہلے پندرہ ارب ڈالر کے ذخائرچھوڑکرجائیں گے ۔نگراں وزیراعظم کیلئےایسا نام ہونا چاہے جواصلاحات آگے لےکرچلے، نوازشریف چودہ اگست تک واپس آ سکتے ہیں ۔
نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ سعودی عرب،یواے ای سے پیسے لانے میں آرمی چیف کا کردار ہے، جنرل عاصم منیراورجنرل ندیم انجم قومی مفادمیں بات کرتےہیں، فوج کی موجودہ لیڈر شپ بہت سمجھداراور مالیاتی نظم وضبط پر کاربند رہنے کےلیے پرعزم ہے ۔
انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس نےکہاہےکسی کوتاحیات نااہل کرنالاجیکل نہیں،قومی اسمبلی سے5سال کی نااہلی کاقانون پاس ہوچکاہے،وزارت قانون نےکہا 14 دن تحقیقات کیلئے ناکافی ہیں، تحقیقات کیلئے 30 دن ہونے چاہئیں ، چیئرمین پی ٹی آئی90 دن تک لوگوں کوجیلوں میں ڈلواتے رہے، آئین کےتحت تمام اداروں کواپنی حدودمیں رہناچاہیے، فوجی تنصیبات پرحملے کرنےوالوں کاٹرائل ملٹری کورٹس میں ہوناچاہیے۔
انہوں نے کہا کہ قوم کوپتہ ہوناچاہیے 24 ویں معیشت سے47 ویں کیسےبنی ، ملک کوڈیفالٹ ہونےسےبچانےمیں8 ماہ لگ گئے،معیشت کی تباہی کےپیچھے کردارکوغلطی کا اعتراف کرنا چاہیے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ انتخابات صاف اورشفاف ہونےچاہئیں، نوازشریف انتخابات سےپہلےپاکستان میں موجودہوں گے،اور الیکشن جیتنے کی صورت میں وہ وزارت عظمٰی کے امیدوارہوں گے ،نگراں وزیراعظم کیلئے ایسانام ہوناچاہےجواصلاحات آگےلے کرچلے۔
نواز شریف 14 اگست تک پاکستان آسکتے ہیں ، وہ وزارت عظمی کے امیدوار ہوں گے: اسحاق ڈار








