اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سپریم کورٹ کے سینئر وکیل حامد نے کہا ہے کہ نوازشریف کو نااہل قرار دینے کا فیصلہ کسی اور نے کیا تھا سپریم کورٹ نے تو اس فیصلے کا صرف اعلان کیا تھا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے حامد خان نے کہا کہ جب ہم واقعات کو کرونالوجیکل آرڈر میں دیکھتے ہیں تو پتہ چلتا ہے کہ اس وقت یہ فیصلہ ہوگیا تھا کہ نوازشریف کو فارغ کرانا پڑے گا ،اس وقت پانامہ لیکس بھی آچکی تھی ۔انہوں نے کہا کہ یہی نظر آتا ہے کہ نوازشریف کی نااہلی کا فیصلہ کہیں اور ہوچکا تھا عدلیہ صرف استعمال ہوئی تھی ۔حامد خان نے کہا کہ نوازشریف کو یہ غلط فہمی ضرور رہی ہے کہ ہم شاید عدلیہ کو ہینڈل کر لیں گے لیکن بعد میں انہیں احساس ہوگیا کہ یہ بات ان کے ہاتھوں سے نکل چکی ہے ۔
پاکستانی عدلیہ کے عظیم الشان فیصلوں کی کہانی حامد خان کی زبانی، نوازشریف کو نااہل قرار دینے کا فیصلہ کسی اور نے کیا تھا سپریم کورٹ نے تو اس فیصلے کا صرف اعلان کیا تھا pic.twitter.com/u2nPO7BgSb
— Hamid Mir حامد میر (@HamidMirPAK) July 4, 2023









