بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ترکیہ اور مصرکے سفارتی تعلقات 10سال بعد بحال

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ترکیہ اور مصر کے درمیان 10 سال بعد سفارتی تعلقات بحال ہوگئے۔خبرایجنسی رائٹرز کے مطابق رواں سال دونوں ممالک کےدرمیان وزراتی سطح پر بات چیت شروع ہوئی اور دوستانہ پیغامات کا تبادلہ ہوا جس کے بعد سفارتی تعلقات کی بحالی کا فیصلہ کیا گیا ۔ ترکیہ اور مصر نے   ایک دوسرے کے ملک میں سفیر تعینات کردیے ہیں۔

یاد رہے کہ ترکیہ نے 2013 میں مصر کے منتخب صدر محمد مرسی کی معزولی اور فوج کی جانب سے اقتدار سنبھالنے کی مذمت کی تھی۔اس کے بعد سے ہی دونوں ممالک کے تعلقات میں سرد مہری آگئی تھی۔مصر نے ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے والی تنظیموں کی حمایت پر ترکیہ کے سفیر کو بے دخل کردیا تھا جس کے جواب میں ترکیہ نے بھی مصری سفیر کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیتے ہوئے ملک سے نکال دیا تھا۔