اسلام آباد: بجلی کی قیمت میں میں2 روپے 5 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔
نیپرا میں بجلی کی قیمتوں سے متعلق سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت آج ہوگی۔ کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے بھی بجلی مزید ایک روپے 49 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ بجلی کی قیمتوں میں ممکنہ اضافہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا جا سکتا ہے۔
بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر 20 ارب روپے سے زائد جبکہ کہ کراچی کے شہریوں پر 2 ارب 78 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔









