بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

او آئی سی کے ٹی وی اور ریڈیو چینلز فیڈریشن کے ورچوئل ہنگامی اجلاس

جدہ (نمائندہ خصوصی)اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے رکن ملکوں کے سرکاری اور نجی ذرائع ابلاغ پرزور دیا ہے کہ وہ اسلامو فوبیا کے رجحان سے نمٹنے کے لیے میڈیا کا بھرپوراستعمال کریں،
او آئی سی نے ادارہ ابلاغ کے ڈائریکٹر وجدی سندی نے او آئی سی کے ٹی وی اور ریڈیو چینلز فیڈریشن کے ورچوئل ہنگامی اجلاس سے خطاب میں کہا کہ مسلم ممالک کے تمام ذرائع ابلاغ فلم، ٹی وی، ریڈیو ، اخبارات اور سوشل میڈیا کے ذریعے اسلاموفوبیا کے طوفان کا مقابلہ کریں۔ وجدی سندی نے اجلاس کے سامنے او آئی سی جنرل سیکریٹریٹ کا موقف پیش کیا۔ اجلاس میں سویڈن کے دارالحکومت میں قرآن کی بے حرمتی کے واقعے کے حوالے سے مقدس دینی امور کی بے حرمتی سے نمٹنے کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا۔