نئی دہلی (ممتازرپورٹ)بھارت کے 77ہزار سے زائد شہریوں نے بیک وقت قومی پرچم لہرا کر 18 سال بعدپاکستان کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا ۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 77ہزار700بھارتیوں نے قومی پرچم ریاست بہارکے شہر جگدیش پور میں 1857جنگ آزادی کے ہیرو ویر کنور سنگھ کے 163ویں یوم پیدائش کے موقع پر بیک وقت قومی پرچم لہرا کرپاکستان کا 18سالہ عالمی ریکارڈ توڑدیا۔واضح رہے کہ 2004میں لاہور میں 56ہزار پاکستانیوں نے بیک وقت قومی پرچم لہرا کر عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا جس کا اندراج گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں کیا گیا۔
بھارت نے پاکستان کا 18سالہ ریکارڈ توڑدیا
Warning: Trying to access array offset on value of type bool in /home/cn0hgdhfr55b/public_html/dailymumtaz.com/wp-content/themes/dmumtaz/template-parts/content/content-single.php on line 20