بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شدت پسندی کے باوجود برطانیہ کا بھارت کو ’اسپیشل اسٹیٹس‘ دینے کا اعلان

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک )برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے بھارت کو روس پر انحصار کم کرنے میں مدد کرنے کے لیے اقتصادی اور دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے کی پیش کش کی۔ برطانیہ بھارت کو امریکہ اور یورپی یونین کے برابرمقام دینے کے لیے تیار ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بورس جانسن نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ وفد کی سطح پر ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ بھارت کو مدنظر رکھتے ہوئے اوپن جنرل ایکسپورٹ لائسنس تیار کرنے پر کام کررہا ہے جس سے دفاعی ہتھیاروں کے حصول میں لگنے والا وقت مزید کم ہوجائے گا اور بیورو کریسی کی رکاوٹوں میں کمی آئے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ممالک ایک نئے اور وسیع تر دفاعی اور سکیورٹی پارٹنرشپ پر متفق ہوگئے۔ اور اس سال دیوالی تک ایک نیا آزاد تجارتی معاہدہ نافذ ہوجانے کی امید ہے۔دوسری جانب وزیر اعظم مودی نے بورس جانسن کے دورے کو تاریخی قرار دیا۔