بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بنگلہ دیشی بینکوں کا انڈین روپے میں تجارتی لین دین کا آغاز

ڈھاکہ: بنگلہ دیش کے دو بینک انڈین کرنسی میں تجارتی لین دین کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، ان میں ملک کا سب سے بڑا سرکاری بینک بھی شامل ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلہ دیش اپنے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کے لیے اقدامات کر رہا ہے۔ اس وقت تک بنگلہ دیش صرف ڈالر میں ہی تجارتی لین دین کر رہا ہے۔
حکومت کے سونالی بینک اور ایسٹرن بینک کے حکام کا کہنا ہے کہ دونوں بینکوں نے بینک آف انڈیا اور آئی سی آئی سی آئی بینک کے ساتھ روپے میں ’نوسٹرو‘ اکاؤنٹس کھولے ہیں۔
نوسٹرو اکاؤنٹ سے مراد ایسا اکاؤنٹ ہے جو ایک بینک بیرون ملک کسی دوسرے بینک کے ساتھ اس کے دائرہ اختیار کی کرنسی میں رکھتا ہے۔ ایسے کھاتوں کا استعمال بین الاقوامی تجارت اور غیر ملکی زرمبادلہ کے دیگر لین دین کے لیے کیا جاتا ہے۔
سونالی بینک کے مینجنگ ڈائریکٹر افضل کریم نے بتایا کہ یہ صرف آغاز ہے۔ آنے والے دنوں میں ہمارے ساتھ مزید بینک بشامل ہوں گے۔ اس سے زر مبادلہ کے ذخائر پر دباؤ کم ہوگا۔
ایسٹرن بینک کے مینجنگ ڈائریکٹر علی رضا افتخار کا کہنا ہے کہ ’ایکسچینج ریٹ کے طریقہ کار کا فیصلہ انفرادی بینک کراس کرنسی کی بنیاد پر کریں گے اور اس کا باقاعدہ اعلان 11 جولائی کو کیا جائے گا۔