بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نئی دہلی میں بارشوں کا 20 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں بارشوں کا بیس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، ایک دن میں 126 ملی میٹر بارش سے نئی دہلی شہر کے بیشتر علاقے پانی میں ڈوب گئے، شہر میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوکر رہ گیا، گاڑیاں پانی میں پھنس گئیں۔

بھارتی محکمہ موسمیات نے آج کے لیے بھی یلو وارننگ جاری کردی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 15 ملی میٹر سے کم بارش کو ہلکی، 15 ملی میٹر سے 64.5 ملی میٹر تک درمیانی، 64.5 ملی میٹر سے 115.5 ملی میٹر تک بھاری اور 115.6 ملی میٹر سے 204.4 ملی میٹر تک کو بہت زیادہ کا درجہ دیا جاتا ہے۔

اسی طرح 204.4 ملی میٹر سے زیادہ کسی بھی مقدار کو انتہائی بھاری بارش کے طور پر درجہ بند کیا جاتا ہے۔

نئی دہلی میں ہونے والی موسلا دھار بارش سے پارکس، انڈر پاسز، بازار اور حتیٰ کہ ہسپتال کے احاطے بھی زیر آب آگئے اور سڑکوں پر افراتفری مچ گئی۔

گھٹنوں تک گہرے پانی سے گزرنے والے مسافروں کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، جس سے شہر کے نکاسی آب کے بنیادی ڈھانچے کی کارکردگی کے بارے میں خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔

تیز ہواؤں اور بارش کے باعث کئی علاقوں میں بجلی اور انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی میں بھی خلل پڑا ہے۔