بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

تاریخی مسجد آیا صوفیا میں روسی سیاح کلمہ پڑھ کر مسلمان ہوگیا؛ ویڈیو وائرل

انقرہ(مانیٹرنگ ڈیسک)ترکیہ کی تاریخی مسجد ’’آیا صوفیا‘‘ کی سیاحت پر آئے روسی سیاح نے صحیح بخاری کا درس سننے کے بعد مسلمان ہونے کا فیصلہ کرلیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آیا صوفیا کے امام ایک روسی سیاح کو کلمہ پڑھا رہے ہیں۔ روسی سیاح کلمہ پڑھ کر دائرہ اسلام میں داخل ہوجاتا ہے اور اس کا نام احمد دنیز رکھا گیا۔
روسی سیاح جن کا اسلامی نام احمد دنیز رکھا گیا ہے۔ ترکیہ کی سیاحت پر آئے تھے اور تاریخی مسجد آیا صوفیا کو بھی دیکھنے آئے تھے۔ جس وقت روسی سیاح مسجد دیکھنے پہنچے تھے وہاں صحیح بخاری کا درس جاری تھا۔

 

روسی سیاح نے بخاری کے درس سنا تو اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر مسلمان ہونے کا فیصلہ کرلیا۔ روسی سیاح نے اسلام قبول کرنے کی خواہش کا اظہار کیا جس پر امام مسجد نے کلمہ پڑھایا۔
روسی سیاح کے کلمہ پڑھ کر اللہ کی وحدانیت اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے آخری بنی ہونے کا دل سے اقرار کیا۔
روسی سیاح کے کلمہ پڑھ کر مسلمان ہونے کی ویڈیو ترکیہ اردو نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی۔