بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

امریکا کا ایران کے ساتھ مذاکرات کا اعتراف

واشنگٹن: امریکا کی جانب سے اعتراف کیا گیا ہے کہ ایران میں زیر حراست امریکیوں کو رہا کروانے کے لیے تہران کے ساتھ مذاکرات کیے جا رہے ہیں۔
خیال رہے کہ اس وقت تین ایرانی نژاد امریکی شہری عماد شرقی، مراد طاہباز اور سیاماک نمازی جبکہ شہاب دلیلی نامی امریکا میں مستقل سکونت اختیار کرنے والا شہری ایران کی جیل میں قید ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہا ہے کہ جوبائیڈن کی انتظامیہ ایران میں زیر حراست امریکیوں کو رہا کرنے کے لیے تہران کے ساتھ ”بالواسطہ مذاکرات“ کر رہی ہے۔
امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے جیک سلیوان نے بتایا کہ ہم بالواسطہ طور پر ایران کے ساتھ رابطے میں رہے ہیں مگر جوہری معاملے پر کوئی براہ راست بات چیت نہیں ہوئی۔ یہ بالواسطہ بات چیت ہم نے قیدیوں کے بارے میں کی ہے، کیونکہ یہ ہمارا فرض ہے کہ امریکی شہریوں کو گھر واپس لانے کی کوشش کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم کسی بھی حکومت سے جس طرح بھی ممکن ہو سکے بات کرتے ہیں، جیسا کہ ہم روسی حکومت سے بلاجواز حراست میں لیے گئے امریکیوں کے بارے میں کررہے ہیں۔
انہوں نے ایران کے ساتھ مذاکرات کو اپنے شہریوں کو گھر واپس لانے کے لیے حل تلاش کرنے کی کوشش قرار دیا۔ اس وقت میرے پاس کوئی نئی معلومات نہیں ہیں کہ ہم کسی حتمی نتیجے پر پہنچے ہوں۔