بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مقبوضہ کشمیر میں زلزلے کے شدید جھٹکے ، عوام میں خوف

سری نگر(ممتازنیوز) مقبوضہ کشمیر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث شہری خوفزدہ ہو گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی نے بتایا کہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع ڈوڈا میں زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلہ صبح 5.38 بجے کے قریب آیا جس کی شدت ریکٹر سکیل پر 4.9 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے کا مرکز ڈوڈا علاقے میں سطح زمین سے 10 کلومیٹر نیچے تھا۔
نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی نے کہا کہ یہ عرض البلد 33.15 ڈگری شمال اور طول البلد 75.68 ڈگری مشرق میں واقع ہوا۔
حکام کے مطابق اس سال جون سے اب تک مختلف شدت کے 12 جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 13 جون کو ضلع میں 5.4 شدت کا زلزلہ آیا، جس سے درجنوں عمارتوں بشمول مکانات میں دراڑیں پڑ گئیں۔
حکام نے بتایا کہ فوری طور پر کسی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔