بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستانی نژاد دلاور سید امریکی ادارے سمال بزنس ایڈمنسٹریشن کے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر مقرر

نیویارک (ویب ڈیسک)پاکستانی نژاد امریکی بزنس مین دلاور سید کو امریکی صدر جو بائیڈن نے امریکی وفاقی محکمے سمال بزنس ایڈمنسٹریشن کا ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر مقرر کیا ہے۔ جس کی باضابطہ منظوری گزشتہ روز امریکی سینیٹ نے 42 کے مقابلے میں 54 ووٹوں سے دے دی۔ سینیٹ کی جانب سے منظوری کے بعد دلاور سید نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ سمال بزنس ایڈمنسٹریشن (ایس بی اے) کی ایڈمنسٹریٹر ازبیل گوزمان نے ان سے حلف لیا۔امریکی ریاست کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے دلاور سید قبل ازیں امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ میں نمائندہ خصوصی برائے کمرشل و بزنس آفئیرز کام کر رہے تھے۔
امریکی سینٹ کی جانب سے منظوری کے بعد دلاور سید کا اپنی ایک ٹوئیٹ میں کہنا تھا کہ “یہ انکے لیے عزت کا مقام ہے۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے ان پر اپنے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر وہ پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔”
دلاور سید ایک طالب علم کی حیثیت سے پاکستان سے امریکہ آئے تھے۔ جہاں وہ ابتداء میں امریکی ریاست اؤہائیو کے کالج آف ووسٹر میں زیر تعلیم رہے۔ بعدازاں انہوں سے اکنامکس اور کمپوٹر سائنس کے مضامین کے ساتھ بیچلرز ڈگری یونیورسٹی آف ٹیکساس آسٹن سے حاصل کی۔ دلاور سید نے ایم بی اے کی ڈگری یونیورسٹی آف پنسلوانیا کے وارٹن سکول سے مکمل کی۔ انہوں نے عرصہ 20 سال بطور انٹرپرونر کام کیا۔ جس میں وہ کمپوٹر سافٹ وئیر، ہیلتھ کئیر، آرٹفیشل انٹیلی جنس سمیت کنزومر کی فیلڈ میں کام کرتے رہے۔