بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مائیکرو چپ بنانے والی بڑی کمپنی نے بھارت کے ساتھ اہم منصوبہ ختم کردیا

واشنگٹن: مائیکرو چپ بنانے والی بڑی کمپنی فاکس کان نے بھارت کے ساتھ 19 ارب ڈالرز کے جوائنٹ وینچر سے نکلنے کا اعلان کردیا۔
امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق کمپنی ترجمان کا کہنا ہے کہ وہ بھارت کی پہلی چپ فیکٹریوں میں سے ایک کی تعمیر میں مدد کے لیے ایک اہم منصوبے سے باہر نکل رہا ہے۔ بھارتی کمپنی کے ساتھ مجوزہ منصوبہ اب آگے نہیں بڑھے گا بلکہ جوائنٹ وینچر اب مکمل طور پر بھارتی کمپنی کی ملکیت میں ہوگا۔
اعلامیے کے مطابق دونوں اطراف سے یہ تسلیم کیا گیا تھا کہ پروجیکٹ کافی تیزی سے آگے نہیں بڑھ رہا ہے، وہاں چیلنجنگ خلاء تھے جنہیں ہم آسانی سے دور کرنے کے قابل نہیں تھے۔
واضح رہے کہ اس اقدام کو ہندوستانی حکومت کے ملک کو ٹیک مینوفیکچرنگ پاور ہاؤس میں تبدیل کرنے کے منصوبوں کے لیے ایک دھچکے کے طور پر دیکھا جارہا ہے تاہم منگل کو ایک دوسرے بیان میں فاکس کان نے ہندوستانی چپ سازی میں سرمایہ کاری کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک ایسے سرکاری پروگرام کے لیے درخواست دے گا جو ملک میں سیمی کنڈکٹر یا الیکٹرانک ڈسپلے پروڈکشن سہولیات کے قیام کی لاگت کو سبسڈی دیتا ہے۔