facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

الیکشن کمیشن ،تحریک لبیک کے انٹرا پارٹی کے خلاف درخواست پر کیس کی سماعت

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )الیکشن کمیشن کے دو رکنی بنچ نے تحریک لبیک کے انٹرا پارٹی کے خلاف درخواست پر کیس کی سماعت کی،

تحریک لبیک کی جانب سے ایڈووکیٹ را عبدالرحیم الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے، وکیل نے کہا کہ انٹرا پارٹی الیکشن پہلے ہوگئے تھے، ہر پارٹی ممبر کو اس کے حوالے سے آگاہ کیا تھا۔ انجینئر حفیظ اللہ علوی مجلس شوری کے رکن ہیں، الیکشن والے دن انہیں بلایا گیا اور الیکشن سے متعلق آگاہ کیا گیا لیکن وہ پیش نہیں ہو سکے۔ انجینئر حفیظ اللہ علوی کے خلاف پارٹی کے اندر بھی انکوائری جاری ہے اور انہیں فوکل پرسن کے عہدے سے بھی ہٹا دیا گیا ہے، ممبر سندھ نے استفسار کیا کہ انہیں فوکل پرسن عہدے سے کس نے ہٹایا؟ وکیل تحریک لبیک نے بتایا کہ پارٹی کے امیر نے انجینئر حفیظ اللہ علوی کو عہدے سے ہٹایا۔ الیکشن کمیشن نے اگلی سماعت پر پارٹی کا آئین طلب کر لیا، الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 14 مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے درخواست گزار انجینئر حفیظ اللہ علوی کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔