بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان میں تمام اقلیتیں پر امن طور رہ رہی ہیں،وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم عمران خان سے آرچ بشپ آف کنٹربری نے ملاقات کی ۔
وزیراعظم نے کہا کہ بین المذاہب ہم آہنگی، مذہبی رواداری اور مختلف عقائد کے لوگوں کے درمیان تعلق کی اہمیت کو اجاگر کیا۔وزیراعظم نے پاکستان کے آئین میں درج اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے اپنی حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان ثقافتی لحاظ سے متنوع ملک ہے، یہاں ہندوں اور عیسائیوں سمیت مختلف مذہبی اقلیتوں کا گھر ہے،یہ تمام لوگ پرامن طریقے سے رہ رہے ہیں اور پاکستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں، ہندوستان میں اقلیتوں بشمول مسلمانوں کو بدترین قسم کے مذہبی امتیاز اور عدم برداشت کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے اسلام کے حقیقی پیغام کو فروغ دینے کے لیے رحمت اللعالمین اتھارٹی قائم کی ہے،اتھارٹی بین المذاہب ہم آہنگی اور بنی نوع انسان کا پرامن بقائے باہمی ہے۔آرچ بشپ نے کہا کہ مذہبی رواداری اور بنی نوع انسان کا پرامن بقائے باہمی وقت کی ضرورت ہے ۔ کینٹربری کے آرچ بشپ جسٹن ویلبی نے پشاور کے آل سینٹس چرچ میں اتوار کے اجتماع میں شرکت کی اور امن اور مذہبی ہم آہنگی کا پیغام دیا۔