facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پٹرول اور بجلی کی قیمت میں کمی کا اعلان ،عمران خان کی نوکری بچانے کی ناکام کوشش ہے 

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے وزراعظم عمران خان کے خطاب پہ ردِ عمل میں کہا کہ پٹرول اور بجلی کی قیمت میں کمی کا اعلان ،عمران صاحب کی نوکری بچانے کی ناکام کوشش ہے،تین سال میں روپیہ بجلی بڑھائی اور آج نوکری بچانے کے لئے روپیہ سستی کر دی ،

تین سال میں پٹرول 70 روپیہ بڑھا کر نوکری بچانے کے کئے 10 روپیہ سستا کر دیا ہے ،یہ کمی عوام کے درد اور مسائل کے احساس کی وجہ سے نہیں بلکہ تحریک عدم اعتماد کے بڑھتے خوف کی وجہ سے ہے ،جب عوام چلا رہے تھے، بلبلا رہے تھے، مسلم لیگ (ن)پٹرول میں کمی کی دہائی دے رہی تھی، اس وقت بجلی اور پٹرول کی قیمت کم کیوں نہ کی؟ترجمان مسلم لیگ ن نے کہا کہ عمران صاحب یہ بتائیں کہ آج کرنٹ اکاونٹ خسارہ ہے؟آپ نے 7 ماہ میں12 ارب ڈالر کرنٹ اکانٹ خسارہ دیا ہے،رفتار یہی رہی تو کرنٹ اکانٹ خسارہ 20 ارب ڈالر کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ جائے گا جو آج تک کسی حکومت میں نہیں ہوا ،جی ڈی پی کے لحاظ سے یہ کرنٹ اکانٹ خسارہ مشرف حکومت کے بعد پی ٹی آئی کے دور میں بلند ترین ہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران صاحب دعویٰ کررہے ہیں کہ ہم نے 6000 ارب روپے ٹیکس جمع کیا لیکن جھوٹ عمران صاحب جھوٹ ہی ہوتا ہے ۔مسلم لیگ (ن)نے اپنے دور میں 4000 ارب ٹیکس جمع کیا تھا، جی ڈی پی کے تناسب سے ہمارے دور کا ٹیکس ریونیو اب بھی زیادہ ہے،مسلم لیگ (ن)11.2 فیصد پر ٹیکس ریونیو چھوڑ کر گئی تھی ، عمران صاحب 11.2 فیصد کی شرح پر نہیں پہنچ سکے ،مہنگائی کم دکھانے کے لئے عمران صاحب پی پی پی کے 1970 کے اور مسلم لیگ نون کے 1990 کے اعداد شمار استعمال کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران صاحب مسلم لیگ (ن)کے آخری دور حکومت میں مہنگائی 3.4 فیصد کی کم ترین سطح پر تھی،آج 20 فیصد سے زائد مہنگائی ہے، غریب لوگوں سے پوچھیں کہ مہنگائی کتنی ہے ،کھانے پینے کی اشیاکی مہنگائی مسلم لیگ (ن)کے دور میں 2 فیصد پر تھی ، پی ٹی آئی کے دور میں تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے ،ہندوستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا کے مقابلے میں پاکستان میں مہنگائی دوگنا سے زیادہ ہے ۔ترجمان مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ اکانومسٹ کے مطابق پاکستان دنیا کا تیسرا مہنگا ترین ملک ہے، ارجنٹائن، ترکی اور پاکستان پہلے، دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں ،پٹرول مہنگا کرنے پر شور مچاتے تھے، عمران صاحب منی لانڈرنگ کم کریں، ٹیکس چوری کم کرائیں تاکہ پٹرول سستا ہو،عالمی مارکیٹ میں پٹرول جب 94 ڈالر فی بیرل تھا تو پاکستان میں 82 روپے فی لیٹر پر دستیاب تھا ، اس وقت عمران صاحب مسلم لیگ (ن) حکومت پر تنقید کرتے تھے،چند دن پہلے عالمی مارکیٹ میں پٹرول 94 ڈالر فی بیرل پر تھی، پی ٹی آئی کے دور میں پٹرول فی لیٹر 160 روپے ہے ،ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 200کا نہیں ہوا لہذا اس لحاظ سے بھی پٹرول فی لیٹر 130 روپے ہونا چاہئے ۔تین سال میں اوسطا ہر سال عمران صاحب کا بجٹ خسارہ 3400 ارب روپے سے زیاد ہے ۔مسلم لیگ (ن)کے دور میں سالانہ بجٹ خسارہ 1600 ارب روپے سے کم تھا ،عمران صاحب نے تقریر میں مسلم لیگ (ن)کے دور میں خسارے سے متعلق سفید جھوٹ بولا ، پاکستان کی تاریخ کے مجموعی قرض کا 66 فیصد صرف تین سال میں لینے والے عمران صاحب کو قرض کی باتیںنہیں کرنی چاہئیں۔