بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سویڈن میں قرآن پاک کے بعد توریت اور بائبل کو بھی جلانے کی اجازت دیدی گئی

سویڈن میں قرآن پاک جلانے کی ناپاک جسارت کے بعد پولیس نے اسرائیلی سفارت خانے کے باہر دیگر مقدس آسمانی کتابوں کو بھی جلانے کی اجازت دیدی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سویڈش پولیس نے کل برورز ہفتہ ہونے والے ایسے احتجاجی مظاہرے کا اجازت نامہ جاری کردیا جس میں اسرائیلی سفارت خانے کے باہر مقدس الہامی کتب توریت اور بائبل کو نذر آتش کیا جائے گا۔
اسرائیلی صدر اسحاق ہرزیوگ اور یہودی تنظیموں نے سویڈن کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام پر شدید احتجاج کیا جائے گا۔ یہ کسی طور قابل قبول نہیں۔
توریت اور بائبل کو جلانے کا اعلان کرنے والے منتظمین نے پولیس کو دی گئی درخواست میں کہا کہ قرآن کو جلانے کی اجازت دی گئی تو توریت اور بائبل کے لیے بھی اجازت دی جائے۔ یہ آزادی اظہار کی حمایت میں ہوگا۔
پولیس نے توریت اور بائبل کو جلانے کی اجازت حاصل کرنے کی درخواست کرنے والے 30 سالہ شخص کا نام ظاہر نہیں کیا۔
سویڈن پولیس نے زور دیا کہ سویڈن کے آئین میں عوامی اجتماعات کی اجازت دی گئی ہے نہ کہ ان مظاہروں میں کی جانے والی سرگرمیوں کے لیے اجازت دی ہے۔ پولیس مختلف مذہبی متن کو جلانے کے اجازت نامے جاری نہیں کرتی۔