دبئی (ویب ڈیسک ) متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کی صاحبزادی شیخہ مہرہ المکتوم نے اپنی پرتعیش شادی کی خوبصوت ویڈیو مداحوں کے ساتھ شیئر کردی۔
شہزادی شیخہ مہرہ رواں سال اپریل میں ہی اپنے منگیتر شیخ مَانع المکتوم کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں ۔نوبیاہتا شاہی جوڑا جہاں آج کل شادی کے بعد پہلی بار ایک دوسرے کے ساتھ سیروتفریح میں مصروف ہے وہیں شیخہ مہرہ نے اپنی شادی کے خوبصورت لمحات کی ویڈیو مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے ۔
View this post on Instagram
فوٹو اینڈویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شہزادی شیخہ مہرہ نے اپنی شاہی، پرتعیش شادی کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں دل کا ایموجی (سفید رنگ کا دل) بھی بنایا ہے۔دوسری جانب اس پوسٹ کے کمنٹ باکس میں شیخہ مہرہ کے شوہر، مانع المکتوم نے بھی سرخ رنگ کا دل بناتے ہوئے محبت کا اظہار کیا ہے۔
View this post on Instagram
شیخہ مہرہ کی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے اپنی شادی کے روز سفید رنگ کی تھیم رکھی جس میں ہر شے دلفریب اور جاذب نظر دکھائی دے رہی ہے۔چند گھنٹوں قبل ہی شیئر کی گئی اس ویڈیو کو شہزادی شیخہ مہرہ کے دنیا بھر میں موجود مداحوں کی جانب سے سراہا جا رہا ہے۔
خیال رہے کہ شہزادی شیخہ مہرہ امدادی سرگرمیوں اور فلاحی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں، وہ ماحولیات، خواتین کو طاقتور بنانے اور غیر مراعات یافتہ طبقے کی ترقی کیلئے بھی کام کرتی ہیں۔









