facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شہباز شریف کی مشکلات میں اضافہ، ڈیلی میل خبر قائم ،جواب عدالت میں جمع کرادیا

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کی مشکلات میں اضافہ،شہباز شریف کے اثاثے وزیراعلیٰ بننے کے بعد بڑھے، ڈیلی میل نے جواب عدالت میں جمع کرادیا۔

ذرائع کے مطابق برطانوی اخبار ڈیلی میل شہباز شریف اور ان کے داماد سے متعلق چھپنے والی خبر پر قائم ہے اور اس نے شواہد عدالت میں جمع کرادیے ہیں۔شہباز شریف کیس میں برطانوی روزنامے ڈیلی میل نے شواہد عدالت میں جمع کرادیے ہیں، عدالت میں جمع کرائے گئے جواب 49 صفحات پر مشتمل ہیں۔ذرائع کے مطابق ڈیلی میل کا جواب نیب کے شہباز شریف پر کیے گئے ریفرنس پر مشتمل ہے جواب میں شہباز شریف اور خاندان کے اکاونٹس کی تفصیلات شامل ہیں۔جواب میں شریف فیملی کے ملازمین کے بیانات شامل ہیں، دبئی اور پاکستان میں بینکوں میں پیسے جمع کرانے والے ملازمین کے نام بھی شامل ہیں۔ڈیلی میل نے لکھاشہبازشریف کے وزیراعلی بننے کے بعداثاثوں میں اضافہ ہوا، پیش کئے گئے شواہدمیں رمضان شوگرملزکابھی ذکر کیا گیا ہے۔ڈیلی میل کا کہنا ہے کہ مضمون چھاپنے سے پہلے شریف فیملی کا موقف بھی لیا گیا۔ڈیلی میل کے مطابق ڈیوڈ روز نے دو بار سلیمان شہباز نے دو بار بات کی، مریم اورنگزیب اور اعظم تارڑ نے بھی جواب نہیں دیے۔شہبازشریف کے داماد سے متعلق بھی ڈیلی میل نے جواب عدالت میں جمع کرایا۔ڈیلی میل کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کے داماد علی عمران کے اثاثے بھی شریف فیملی میں شادی کے بعد بڑھے ہیں۔