facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

امپورٹڈ حکمرانوں کے دن گنے جاچکے ہیں،اسفند یار ولی خان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیارولی خان نے کہا ہے کہ عمران خان کی تقریر ہارے ہوئے شخص کی عوام کے نام معافی کی درخواست تھی،

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 13دن پہلے 12روپے اضافہ اور آج 10 روپے کمی کا مقصد ہمدری حاصل کرنا ہے۔ 13 دن پہلے اضافہ اور آج 10 روپے کمی عوام کے ساتھ مذاق ہے۔ساڑھے تین سال بعد 10روپے کا ریلیف دینے سے پہلے یہ بتایا جائے کہ تین سال مسلسل اضافہ کتنا کیا گیا؟ وزیراعظم عمران خان کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیارولی خان نے کہا کہ ساڑھے تین سال میں عوام کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا گیا، عوام کو مزید دھوکہ نہیں دیا جاسکتا۔پاکستان نے رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں بیرون ملک سے 12 ارب ڈالر سے زائد کا قرضہ لیا۔تقریر میں یہ نہیں بتایا گیا کہ پاکستان نے 43 ماہ میں 47.5 ارب ڈالر کا بیرونی قرضہ لیا۔جس دن بجلی فی یونٹ سستی کرنے کا اعلان کیا گیا اسی صبح نیپرا نے قیمت 5 روپے 96پیسے بڑھائی۔ اے این پی سربراہ نے کہا کہ عوام کو یہ بھی بتادیا جاتا کہ آج ہی ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 27 روپے کا اضافہ کیا گیا۔اپوزیشن کے دبا واور جانے کے خوف سے سلیکٹڈ ٹولہ عوام کو ریلیف دینے کا ڈرامہ کررہا ہے۔عوام مزید انکے دھوکوں میں نہیں آئیگی، امپورٹڈ حکمرانوں کے دن گنے جاچکے ہیں۔عوامی نیشنل پارٹی اس ملک میں انتخابی اصلاحات، شفاف اور فوری انتخابات کا مطالبہ کرتی ہے۔