بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

خواتین برقع پہنیں، حریم شاہ نے 50 ہزار تقسیم کرنے کا اعلان کیوں کیا؟

سیاستدانوں کے پول کھولنے والی اور نا مناسب ویڈیو ز کی وجہ سے خبروں کی زینت بننے والی حریم شاہ نے کسی ایک خوش نصیب شخص کو 50 ہزار تحفہ دینے کا اعلان کر دیا پر ایک شرط پر۔

انہوں نے اپنی پرانی پریس کانفرنس کا اسکرین شارٹ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ معاشرے میں فحاشی اور بے حیائی کو کیسے ختم کیا جا سکتا ہے؟؟ کمنٹس میں اپنی رائے دیں۔

اس ٹوئٹ کے کچھ ہی دیر بعد ان کی جانب سے ایک اور ٹوئٹ یہ کیا گیا کہ 50 ہزار جیتے کا موقعے ا س کو ملے گا جو ایک اچھا سا کمنٹ کرے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ رقم میں کل کسی ایک شخص کو دوں گی جس کی رائے بہترین ہو گی کہ کیسے معاشرے سے بے حیائی و فحاشی کو ختم کیا جا سکتا ہے۔

لہذا اب عوام کا اس پوسٹ کو ریٹویٹ کر کر اپنی رائے کا اظہار کر رہی ہے۔ جس میں کچھ نے تو اچھے مشورے دیے کہ ان ان باتوں پر عمل کر کے ہم اچھی قوم بن سکتے ہیں جبکہ کچھ صارفین تو ان کا ہی مذاق اڑاتے رہے۔

https://twitter.com/BillaSaddam/status/1680544734291324928?s=20

خواتین برقع پہنیں، حریم  شاہ نے 50 ہزار  تقسیم کرنے کا اعلان کیوں کیا؟