بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ملکی سلامتی کیلئے دہشت گردی سب سے بڑا خطرہ ہے، برطانوی وزیر داخلہ

 

لندن: برطانوی وزیر داخلہ سویلا بریورمین نے کہا ہے کہ برطانیہ کی قومی سلامتی کے لیے دہشت گردی اب بھی سب سے بڑا خطرہ ہے۔
یاد رہے کہ وزیر داخلہ بریورمین اس ہفتے انسداد دہشت گردی کے لیے نئی حکمت عملی کا اعلان کرنے والی ہے اور ایسا عراق کے انسداد دہشت گردی کے سینیئر افسر کے اُس بیان کے بعد کیا جا رہا ہے جس میں انھوں نے داعش کی جانب سے برطانیہ میں حملے کی تیاری کا انکشاف کیا تھا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق وزیرداخلہ نے دہشت گردی کو قومی سلامتی کا سب سے بڑا دشمن قرار دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ ماہ برطانیہ میں ایک عوامی اجتماع پر داعش کی دہشت گردی کی منصوبہ بندی کو ناکام بنا دیا گیا تھا۔ دہشت گردی بڑا خطرہ بنی ہوئی ہے اور یہ بالکل غیر متوقع ہوتی ہے، جس کا پہلے سے پتہ لگانا اور پھر تفتیش کرنا مشکل ہو رہا ہے۔
انہوں نے وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس قت بھی نسداد دہشت گردی فورسز کے پاس لگ بھگ 800 دہشت گردی سے متعلق براہ راست کیسز کی تحقیقات جاری ہیں جب کہ 2022 میں دہشت گردی سے متعلق جرائم کے لیے 169 گرفتاریاں کی گئیں۔ دہشت گردی اب بھی MI5 پر کیس لوڈ کا تین چوتھائی حصہ ہے۔