بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اینڈرائیڈ فونز میں موجود دو ایپلی کیشنز جنہوں نے صارفین کی سیکیورٹی داﺅ پر لگا دی ، ماہرین نے خبردار کر دیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) لاکھوں اینڈرائیڈ فون صارفین کی پرائیویسی اور سکیورٹی دو فائل مینجمنٹ ایپلی کیشنز نے داﺅ پر لگا رکھی ہے اور ماہرین کا کہنا ہے کہ جس شخص کے فون میں بھی یہ دو ایپلی کیشنز ہیں، انہیں فوراً سے پیشتر ڈیلیٹ کر دے۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق موبائل سکیورٹی فرم ’پریڈیو‘ (Pradeo)کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ یہ ایپلی کیشنز گوگل پلے سٹور پر موجود ہیں، اس کے باوجود کہ ان میں ’سپائی ویئر‘ کی موجودگی کا انکشاف ہو چکا ہے۔

ان ایپلی کیشنز کے نام ’فائل ریکوری‘ (File Recovery) اور ڈیٹا ریکوری (Data Recovery) ہیں۔دونوں ایپلی کیشنز مجموعی طور پر 10لاکھ سے زائد بار ڈاﺅن لوڈ کی جا چکی ہیں۔ یہ دونوں ایپلی کیشنز صارفین کو بتاتی ہے کہ وہ ان کا کسی طرح کا ڈیٹا اپنے پاس محفوظ نہیں کرتیں تاہم ’پریڈیو‘ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ایپلی کیشنز صارفین کا انتہائی نجی نوعیت کا ڈیٹا بھی چوری کررہی ہیں۔فرم کے ماہرین نے اینڈرائیڈ صارفین کو متنبہ کیا ہے کہ جن لوگوں نے یہ ایپلی کیشنز اپنے فون میں انسٹال کر رکھی ہیں، انہیں فوری طور پر ڈیلیٹ کر دیں۔