امریکی ریاست لوزیانا کے سمندر میں نایاب نسل کی 2 گلابی ڈولفنز کو تیرتے دیکھا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق نایاب نسل کی ڈولفنز کو لوزیانا کے سمندر میں کھیلتے ہوئے دیکھا گیا ہے جسے تھرمین گسٹن نامی مچھیرے نے کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلیا، تھرمین گسٹن 20 سالوں سے مچھلی کا شکار کررہا ہے۔
Rare pink dolphin spotted in the Gulf of Mexico off the coast of Louisiana. So beautiful. #MarineLife #wildlife
🎥 by Thurman Gustin pic.twitter.com/ZQXw98AWRq
— Brad Bo 🇺🇸 (@BradBeauregardJ) July 19, 2023
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ تھرمین گسٹن نے یہ ویڈیو ایک ہفتے قبل بنائی تھی جو دنیا بھر میں ان نایاب ڈولفنز کی وجہ سے مقبول ہوگئی ہے۔
تھرمین گسٹن نے اپنی بنائی ویڈیو سے متعلق غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ پانی میں انہوں نے معمول سے ہٹ کر کچھ الگ محسوس کیا تو اپنی کشتی کو روک دیا اور لیکن اس کے بعد جب ڈولفن پانی سے باہر آئی تو وہ حیران رہ گئے۔
تھر می مین کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں ڈولفنز پائی جاتی ہیں لیکن وہ گلابی رنگ کی ڈولفن دیکھ کر دنگ رہ گئے۔
دوسری جانب آبی حیات کی بقا کیلئے کام کرنے والے ادارے بلیو ورلڈ انسٹی ٹیوٹ کا کہنا ہے کہ گلابی اور سفید رنگ کی ڈولفنز نایاب ہوتی ہیں لیکن بد قسمتی سے ان کا منفرد رنگ انسانوں کو متوجہ کرلیتا ہے جس کے باعث انہیں قید بھی کرلیا جاتا ہے۔









