ملتان(مقبول حسین) کسٹم کلیکٹریٹ انفورسمنٹ کا سمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،جنرل بس اسٹینڈ کے قریب چھاپہ مار کر 7 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی سمگل شدہ سگریٹ اور انڈین گٹکا برآمد کر لیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کسٹم کلیکٹر ڈاکٹر رحمت اللہ وسترو کی ہدایت پر ڈپٹی کلیکٹر حرا توقیر اور اسسٹنٹ کلیکٹر کسٹم مریم جمیلہ کی نگرانی میں سپریٹینڈنٹ اینٹی سمگلنگ سکواڈ رانا مجتبی نون نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کی،اور کروڑوں روپے مالیت کا نان کسٹم پیڈ انڈین گٹکا اور سمگل شدہ سگریٹ برامد کر لیے،برامد کیے گئے سمگل شدہ سامان کی مالیت سات کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے کسٹم حکام نے سامان تحویل میں لے کر مزید کاروائی کا اغاز کر دیا۔اس موقع پر کلیکٹر کسٹم کا کہنا تھا کہ سمگلروں کے خلاف بلا تفریق کاروائی کا سلسلہ جاری رہے گا سمگلر چاہے جتنا بھی با سر کیوں نہ ہو اس کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے.
ملتان :کسٹم کلیکٹریٹ انفورسمنٹ کا سمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن، 7کروڑ روپے سے زائد مالیت کی سمگل شدہ سگریٹ اور انڈین گٹکا برآمد
