بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ڈی آئی جی شارق جمال کی پراسرار موت، ابتدائی پوسٹمارٹم رپورٹ سامنے آگئی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) پراسرار طورپر جاں بحق ہونیوالے پنجاب پولیس کے ڈی آئی جی شارق جمال خان کا پوسٹمارٹم مکمل ہوگیا ہے جس کے بعد جسد خاکی ورثاءکے حوالے کردیاگیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ لاش ورثا ءکے حوالے کردی گئی ہے جنہوں نے قانونی کارروائی سے انکار کردیاہے، ابتدائی پوسٹمارٹم میں موت کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں، ابتدائی پوسٹمارٹم میں جسمانی اعضا کے نمونے لیے گئے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ ان کے جسم پر تشدد کے بھی کوئی نشانات نہیں ملے۔
یادرہے کہ ڈی آئی جی شارق جمال کی لاش تھانہ نشتر کی حدود میں ایک فلیٹ میں پائی گئی تھی حالانکہ وہ ڈیفنس میں مقیم تھے، شارق جمال کو نیشنل ہسپتال لایا گیاتھا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔ ادھر ذرائع بتاتے ہیں کہ اس کیس سے جڑے میاں بیوی کو تحویل میں لے لیاگیا ہے لیکن کسی نتیجے پر پہنچنے سے قبل اس بارے پولیس کے اعلی افسران لب کشائی کرنے سے گریزاں ہیں۔ تھانہ ڈیفنس اے میں حراست میں لی گئی خاتون اور مرد سے دو گھنٹے تک تحقیقات ہوتی رہیںجس میں پولیس کے اعلیٰ افسران خود بھی موجود رہے جبکہ مرد و خاتون سے مزید تحقیقات کیلئے انہیں سی آئی اے منتقل کردیا گیا۔