رباط (مانیٹرنگ ڈیسک) مراکش میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی، حادثے میں 6 افراد ڈوب کر موت کی نیند جا سوئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق تارکین وطن کی ایک اور کشتی مراکش کی ساحل سے چلی تاہم زیر آب پتھروں سے ٹکرا کر شگاف ہونے سے ڈوب گئی جس پر اس میں سوار 54 افراد پانی میں گر گئے۔
مراکشی حکام نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ریسکیو آپریشن کیا اور 48 افراد کو بحفاظت پانی سے نکال لیا تاہم اس دوران 6 تارکین وطن سمندری لہروں کا شکار ہو کر موت کے منہ میں چلے گئے۔
مراکش میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی








