بھارتی اداکارہ انوشکا شرما نے اپنے شوہر اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے بیٹر ویرات کوہلی کی بین الاقوامی کرکٹ میں 76ویں سنچری کی خوشی انسٹاگرام پر منائی۔
انوشکا شرما اپنے شوہر ویرات کوہلی کو ان کے کارناموں پر ہمیشہ سپورٹ کرتی آئی ہیں اور انہیں ان کے سنگ میل عبور کرنے پر ہیمشہ داد دیتی ہیں، خواہ وہ میدان میں موجود ہوں یا نہیں۔
اس وقت ویرات کوہلی ویسٹ انڈیز میں بھارتی ٹیم کے ہمراہ موجود ہیں جہاں انہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں اپنے بین الاقوامی کیریئر کی 76ویں سنچری بنائی۔
اس خوشی کو انوشکا شرما نے اپنے گھر میں ہی سیلیبریٹ کیا اور ٹیلی ویژن سیٹ کی تصویر اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کی۔
اس پوسٹ میں انوشکا نے ہارٹ کی ایموجی بنائی۔










