بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

قرآن پاک کی بے حرمتی، ایرانی سپریم لیڈر نے سویڈش حکومت سے بڑا مطالبہ کر دیا

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) قرآن پاک کی بے حرمتی کے دلسوز واقعے پر ایرانی سپریم لیڈر نے سویڈش حکومت سے بڑا مطالبہ کر دیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای نے سویڈش حکومت سے قرآن پاک کی بے حرمتی کرنیوالے شیطان صفت ملزمان کو اسلامی ممالک کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سویڈش حکومت مجرموں کو اسلامی ممالک کے عدالتی نظام کے سپرد کرے۔

انہوں نے کہا کہ قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والوں کی حمایت کر کے سویڈن مسلم دنیا کے خلاف جنگ میں آ گیا، بے حرمتی کرنیوالوں نے مسلم دنیا میں اپنے لئے نفرت اور دشمنی کے جذبات پیدا کر لئے۔