بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

برطانوی ممبرِ پارلیمنٹ یاسمین قریشی کا تاریخ ساز بل کامیابی سے ہمکنار

برطانوی ممبرِ پارلیمنٹ یاسمین قریشی کا تاریخ ساز بل کامیابی سے ہم کنار ہو گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے ویڈیو پیغام میں ممبر پارلیمنٹ یاسمین قریشی نے کہا ہے کہ میرا پرائیویٹ ممبرز بل اب سرکاری طور پر قانون بن گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ اب کام میں پہلے دن سے لچکدار کام کرنے کی درخواست کی جا سکتی ہے۔

یاسمین قریشی کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ برطانیہ کے لاکھوں ملازمین کی زندگیوں کو بہتر بنانے میں ایک بڑا قدم ہو گا۔