facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چوہدری شجاعت اور سراج الحق ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومتی اتحادی جماعت مسلم لیگ ( ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت کی جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

(ق)  لیگ اور جماعت اسلامی  کی قیادت کی ملاقات لاہور میں  ہوئی جس میں سراج الحق کے ہمراہ لیاقت بلوچ اور ڈاکٹر فرید پراچہ بھی موجود تھے،ملاقات  ایک گھنٹہ جاری رہی، اس موقع پر چوہدری پرویز الہٰی موجود نہیں تھے۔

ذرائع کے مطابق چوہدری شجاعت نے سراج الحق سےپوچھا کہ تحریک عدم اعتماد میں آپ کسے ووٹ دیں گے؟ جس پر سراج الحق کا کہنا تھا کہ نئے الیکشن ہی عوامی مسائل کا واحدحل ہیں تاہم وہ دیکھو اور انتظار کرو کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

چوہدری شجاعت نےسراج الحق کو بتایا کہ انہوں نےشہباز شریف سے 3 سوال پوچھے ہیں ،ان کے جواب کا انتظار ہے۔

چوہدری شجاعت نےسراج الحق سے یہ بھی کہاکہ افغانستان اور فلسطین کے حوالےسے آپ کو قیادت کرنی چاہیے۔

ملاقات کے حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی سراج الحق کی آمد سے پہلےہی پنجاب اسمبلی روانہ ہوگئے۔