ماسکو: روس کے صدر ولادی میر پیوٹن کے ساتھ تصویر کچھنچوانے والی دلہن کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
روسی میڈیا کے مطابق صدر پیوٹن کرونشٹاٹ کے علاقے میں عوام سے ملاقات کررہے تھے کہ ایک دلہن نے ان کے ساتھ تصویر بنوانے کی فرمائش کی۔ روسی صدر نے دلہن کی خواہش پوری کرتے ہوئے تصویر بنوائی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
During a visit to Kronstadt, Putin had a peculiar encounter. Among the people who wanted to take a picture with the president was a bride pic.twitter.com/KrOL2Y4roE
— RT (@RT_com) July 23, 2023
ویڈیو میں دلہن کو اشارے سے تصویر کے لیے دلہا کو بلاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ دلہن کی سخت سیکورٹی کے گھیرے میں موجود روسی صدر کے ساتھ ویڈیو کو اب تک ہزاروں افراد دیکھ چکے ہیں اور تبصرے بھی کررہے ہیں۔ ایک صارف نے دلہن کو خوش قسمت قرار دیا جسے صدر پیوٹن کے ساتھ تصویر بنوانے کا موقع ملا۔ ایک صارف نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دلہن نے جنگی مجرم کے ساتھ تصویر کھنچوائی ہے۔









