بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عرفی جاوید کو ہونٹوں کی سرجری کروانا مہنگا پڑ گیا

بگ باس کی عرفی جاوید نے اپنے ہونٹوں کی سرجری سے متعلق سوشل میڈیا پر ایک طویل نوٹ شیئر کیا۔ عرفی نے نوٹ میں مشورہ بھی دیا کہ اچھے ڈاکٹر سے سرجری کروائیں۔

جو کہ اپنے لباس کے انتخاب کی وجہ سے سوشل میڈیا میں خاصی چھائی رہتی ہیں ۔ عرفی نے اپنی تکلیف کے اظہارکے لیے بھی سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم کا استعمال کیا۔ حال ہی میں سوشل میڈیا سینسیشن عرفی نے ایک طویل پوسٹ تحریر کی۔ عرفی نے اس پوسٹ میں چند تصاویر بھی شیئر کیں ۔ جس میں ایک تصویر پران کی بائیں آنکھ کے نیچے سرخی نمایاں دکھائی دے رہی تھی۔

عرفی نے لکھا کہ وہ اپنے ہونٹوں کے فلر کی کہانی کو شیئر کر رہی ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ وہ 18 برس کی عمر سے ہی بوٹوکس کروا رہی ہوں۔ انہوں نے لکھا کہ اس وقت تو میرے پاس اتنے پیسے نہ تھے تاہم میں نے ہر مرتبہ یہی محسوس کیا کہ میرے ہونٹ بہت پتلے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Uorfi Javed (@urf7i)

عرفی نے لکھا کہ مجھے بڑے ہونٹ پسند ہیں۔ اب میں ایسے دوبارہ کم کروانے کے لیے گئی جو کہ بہت ہی تکلیف دہ عمل تھا۔ انہوں نے لکھا کہ میں لوگوں کو یہ نہیں کہوں گی کہ آپ ان کے پاس نہ جاؤ لیکن میں اتنا ضرور کہوں گی کہ آپ احتیاط سے کام لیں فلر یا بوٹوکس کے لیے ۔ کسی بھی ڈاکٹر کے پاس جانے سے پہلے ریسرچ ضرور کر لیں۔ انہوں نے لکھا کہ اگر آپ کو اپنے چہرے سے متعلق کوئی سرجری کروانے کی خواہش ہو تو ایسا کروائیں ضرور مگر کسی مستند ڈاکٹر سے ۔۔۔

 

 

عرفی نے اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر بھی اپنے ہوٹنوں کے فلر سے متعلق تصویر کو شیئر کرتے ہوئے نوٹ لکھے۔ جس میں انہوں نے لکھا کہ کیسے ڈاکٹر نے ان کی آنکھ کے نیچے اور ہونٹوں کو بگاڑ دیا۔