متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے 8 سالہ عراقی گھڑسوار بچی کو گھوڑوں کا ایک پورا دستہ تحفے میں دیا ہے۔
ٹوئٹر پر گھڑ سوارلانیہ فخر کی گزشتہ ہفتے ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ اپنی گھوڑی ’جسنو‘ کی لاش پرزاروقطار رو رہی تھیں۔
#محمد_بن_راشد يهدي #لانيا_فاخر أصغر فارسة في العراق، والتي تبلغ من العمر 8 سنوات، مجموعة خيول .. بعد موت فرسها وصديقها الوحيد "جسنو" وظهورها في فيديو وهي تبكي بحرقة شديدة عليه، ووجّه سموّه أيضا بدعمها لإنشاء مركز تدريبي خاص بها #وام https://t.co/a1wTLQua7s pic.twitter.com/0jaeocjUm2
— وكالة أنباء الإمارات (@wamnews) July 24, 2023
اس ویڈیو نے دیکھنے والوں کے دل میں لانیہ کیلئے ہمدردی کا جزبہ اجاگر کردیا تھا۔
یہ گھوڑی لانیہ کو اس کے والد نے تحفے میں دی تھی جب اس کی عمر 5 سال تھی۔
لانیہ نے اپنی ویڈیو میں بتایا کہ گھوڑی حال ہی میں بیمار ہوئی تھی اور انہوں نے اس دوران اس کی دیکھ بھال کرنے اور اسے بچانے کی پوری کوشش کی تھی۔
لانیہ نےجسنو کو اپنا قریبی دوست قرار دیا جسے وہ کبھی نہیں بھولے گی۔
اس تحفے کے علاوہ شیخ محمد نے گھڑ سواری مرکز کی تعمیر کا بھی حکم دیا تاکہ لانیہ کو تربیت دینے اور دیگر بچوں کو سواری سکھانے کے ساتھ ساتھ ان کی صلاحیتوں کو فروغ دینے میں مدد ملے۔









