ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی آنے والی فلم “جوان” کا ولن منظر عام پر آگیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان کی پروڈکشن “ریڈ چلی” کے بینر تلے ریلیز ہونے والی فلم” جوان” کے شائقین کا انتظار ختم ہوا، فلم کے ولن کی پہلی جھلک سامنے آگئی۔ فلم جوان میں ولن کا کردار جنوبی سپر سٹار وجے سیتھوپتی نبھا رہے ہیں، چند گھنٹوں قبل ریڈ چلی کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے فلم کا ایک اور پوسٹر جاری کیا گیا ہے۔
View this post on Instagram
مذکورہ نئے پوسٹر پر فلم کے ولن یعنی وجے سیتھوپتی کو سیاہ جیکٹ اور چشموں میں دیکھا جاسکتا ہے جنہیں موت کا سوداگر کہا جارہا ہے۔ مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر فلم کا نیا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے ریڈ چلی نے کیپشن میں لکھا کہ”آپ تیار ہیں یا نہیں، تباہی مچانے کے لئے آرہا ہے۔ ”
View this post on Instagram
خیال رہے کہ فلم “جوان” 7 ستمبر کو دنیا بھر میں 3 زبانوں ہندی، تامل اور تیلگو میں ریلیز کی جائے گی۔









