بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

زارا نور عباس نے اپنے”خفیہ صندوق” سے سجل علی کیلئے کیا نکالا؟

کراچی(شوبز ڈیسک) پاکستانی معروف اداکارہ زارا نور عباس نے اپنی یادوں پر مبنی ایک بکسے ’سیکریٹ باکس‘ سے ملنے والے خزانے کی ویڈیو شئیر کردی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز زارا نور عباس نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو بطور اسٹوری شئیر کی جس میں انہوں نے اپنا ایک سالوں پُرانا قیمتی سامان سے بھرا ہوا باکس کھول کر دکھایا۔انہوں نے اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ “مجھے میری امّی کی الماری میں محفوظ میرا سالوں پُرانا “خفیہ بکس” ملا ہے”۔


اس بکسے میں سب سے اوپر زار نور کی والدہ و اداکارہ اسما عباس کی جوانی کی تصویر تھی۔اس کے بعد اداکارہ نے والدہ کی تصویر کو ایک طرف رکھا تو اس کے نیچے پاکستانی معروف اداکارہ سجل علی کی ان کی والدہ کے ہمراہ ایک تصویر رکھی تھی۔سجل علی کی یہ تصویر ان کے بچن کی تھی جس میں وہ اپنی مرحوم والدہ کی گود میں موجود ہیں اور ان کی والدہ ان کو محبت سے گلے لگائے ہوئے دکھ رہی ہیں۔


علاوہ ازیں اس خفیہ بکس میں اداکارہ کا شناختی کارڈ اور دیگر پُرانی تصویر بھی نظر آرہی تھیں۔


واضح رہے کہ زارا نور عباس اور سجل علی بہت قریبی سہیلیاں ہیں، دونوں ایک دوسرے کو اپنی بہن مانتی ہیں اور اس کا اظہار کرنے میں بھی دونوں کبھی کنجوسی کرتی نہیں دکھتیں۔