بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عدالت نے کنگنارناوت کے جاوید اختر پر استحصال کے الزامات مسترد کردیئے

ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کی جانب سے رائٹر اور شاعر جاوید اخترپراستحصال کے الزامات کو عدالت نے مسترد کردئیے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کی مجسٹریٹ کورٹ نے اداکارہ کنگنا رناوت کی رائٹر جاوید اختر کے خلاف درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ “کسی شخص سے تحریری معافی کا کہنے سے کوئی قانونی خلاف ورزی نہیں ہوتی۔”بالی ووڈ کی متنازع  اداکارہ کنگنا رناوت نے مشہور رائٹر جاوید اختر پر استحصال کا الزام عائد کرتے ہوئے درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ” جاوید اختر نے انہیں اور ان کی بہن کو اپنے گھر بلا کر اداکار ہریتھک روشن سے تحریری طور پر معافی مانگنے پر مجبور کیا اور بات نہ ماننے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکی دی۔”

دوسری طرف جاوید اختر نے اداکارہ کے خلاف 2020 میں شہرت کو نقصان پہنچانے پر ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا تھا۔