کراچی(ممتازنیوز )وزیراعظم شہبازشریف نےکہاکہ نوجوانوں کے بہتر مستقبل کےلیے اقدامات کررہے ہیں، گورنر سندھ نے نوجوانوں کی تربیت کے لیے جوپروگرام شروع کیاوہ لائق تحسین ہے ،ملک کوآگے بڑھانےکےلیے نوجوانوں کوہنرمند اوربااختیار بناناہوگا۔
بدھ کوکراچی میں وزیراعظم لیپ ٹاپ اسکیم اوروزیراعظم یوتھ بزنس لون کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہاکہ نوجوانوںکوسہولیات دے کرہی پاکستان کی ترقی ممکن ہے ،جن بچوں کولیپ ٹاپ دئیے ان میں سے اکثریت کاتعلق چھوٹے شہروں سے تھا۔

وزیراعظم نے کہاکہ آنے والی حکومت ایک لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کرے گی،آئندہ حکومت ملکی توصوبوں کے ساتھ مل کرہرسال پانچ سے دس لاکھ لیپ ٹاپ دیں گے،لیپ ٹاپ طلبہ کوخالصتاً میرٹ پردئیے جارہے ہیں،ملک بھرکے نوجوانوں کوتعلیم کے زیور سے آراستہ کریں گے۔








