لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سپیشل کورٹ نےمنی لانڈرنگ کیس میں پرو یز الٰہی کو عدالت پیش نہ کرنے پر آئی جی پنجاب و جیل خانہ جات، ہوم سیکرٹری کی تنخواہ بند کرنے کا حکم دیدیا،عدالت نے تینوں افسران کو 50،50 ہزار روپے جرمانہ کردیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق سپیشل کورٹ میں چودھری پرویز الٰہی کیخلاف منی لانڈرنگ مقدمے کی سماعت ہوئی،پولیس نے پرویز الٰہی کو عدالت کے رو برو پیش نہ کیا۔
عدالت نے آئی جی پنجاب و جیل خانہ جات، ہوم سیکرٹری کی تنخواہ بند کرنے کا حکم دیدیا، عدالت نے پرویز الٰہی کو بغیر اجازت راولپنڈی جیل منتقل کرنے پر 3افسران کوجرمانہ بھی کردیا،عدالت نے تینوں افسران کو 50،50ہزار روپے جرمانہ کر دیا،عدالت نے تینوں افسران کو شوکاز نوٹس بھی جاری کردیااور کارروائی 5اگست تک ملتوی کردی ۔
منی لانڈرنگ کیس؛ پرو یز الٰہی کو عدالت پیش نہ کرنے پر آئی جی پنجاب و جیل خانہ جات، ہوم سیکرٹری کی تنخواہ بند کرنے کا حکم ، 50،50 ہزار روپے جرمانہ








