ورکشاپ میں حادثات سے نبٹنے کے لئے احتیاطی تدابیر، رسپانڈر کے اوزاروں کامظاہرہ اور استعمال،رَوپ ریسکیو، فلڈ منیجمنٹ،فرسٹ ایڈ اور بیسک لائف سپورٹ ٹریننگ کا اہتمام کیا گیا۔
الخدمت فاؤنڈیشن کی اس ٹریننگ ورکشاپ کے انعقاد کا مقصد رضاکاروں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نبٹنے کے لیے تیار کرنا ہے۔
سید احسان اللہ وقاص،نائب صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان
اسلام آباد : الخدمت فاؤنڈیشن کے ڈیزاسٹرمینجمنٹ پروگرام کےتحت ایک روزہ الخدمت ڈیزاسٹر رسپانڈر وہیکل ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیاگیا۔ اس ورکشاپ کا مقصد ریسکیو اور ریلیف میں الخدمت ڈیزاسٹر رسپانڈر وہیکل کے استعمال کی ٹریننگ دینا تھا ۔ ورکشاپ میں انسٹرکٹرز نے رضاکاروں کو حادثات سے نبٹنے کے لئے احتیاطی تدابیر، رسپانڈر وہیکل کے اوزار وں کا استعمال،رَوپ ریسکیو،فلڈ منیجمنٹ ، فرسٹ ایڈ اور بیسک لائف سپورٹ ٹریننگ کی ٹریننگ دی۔اس ٹریننگ میں الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے نائب صدر سید احسان اللہ وقاص،پروگرام منیجر آصف جمال ،الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان ، الخدمت وسطی پنجاب اور الخدمت لاہور کے 40رضا کاروں نے شرکت کی۔ اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے سید احسان اللہ وقاص نے کہا کہ جدید مہارتوں کے ذریعے رضاکاروں کی استعداد کار میں اضافے کے ساتھ انہیں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نبٹنے کے لیے تیار کرنا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ پروگرام الخدمت فاؤنڈیشن کی ایک پہچان ہے۔ پاکستان میں آنے والے کسی بھی ناگہانی آفت اور حادثے میں الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکار اپنے مصیبت زدہ بہن بھائیوں کی مدد کے لئے ہر اول دستہ کی صورت موجود ہوتے ہیں ۔ قدرتی آفات کو روکنا کسی انسان کے بس کی بات نہیں لیکن مناسب تربیت اور حفاظتی انتظامات سے اس کی شدت اور ممکنہ نقصانات کو کسی حد تک کم کیا جاسکتا ہے۔ الخدمت ڈیزاسٹر رسپانڈر وہیکل کا مقصد ریسکیو اور ریلیف کے نظام کو بہتر بنانا ہے۔ اسی لیے الخدمت رضاکاروں کی ٹریننگ کے لیے عملی اقدامات اٹھاتے ہوئے انہیں ریسکیو اور ریلیف کی مکمل تربیت فراہم کر رہی ہے تاکہ وہ خود کو محفوظ بناتے ہوئے کسی بھی ناگہانی آفت یا حادثے کی صورت میں متاثرین کو بروقت مدد فراہم کرکے قیمتی جانیں بچا سکیں۔









